ہومانٹرنیشنلمصر کی 83 سالہ خاتون نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل...

مصر کی 83 سالہ خاتون نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

قاہرہ (لارڈ میڈیا) مصری خاتون اَمل اسماعیل عبدو نے 83 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اَمل نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس سے سوشیالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 5 جولائی کو انہیں ان کے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔

اَمل کا تعلیمی سفر 38 سال کی عمر میں مڈل کا امتحان پاس کرنے سے شروع ہوا، مگر کینسر کی تشخیص کے باعث یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔ صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ تعلیم کا آغاز کیا اور 68 سال کی عمر میں ہائی اسکول مکمل کیا۔

2023 میں انہوں نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پی ایچ ڈی کا سفر جاری رکھا۔ 6 جولائی کو صوبہ دقہلیہ کے گورنر میجر جنرل طارق مرزوق نے ان کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

گورنر نے اَمل عبدو کو گورنریٹ کی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی عزم اور ثابت قدمی کی عکاس ہے۔ اَمل نے اس اعزاز کو حوصلے کا بڑا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی مثال نوجوان نسل کے لئے امید کا پیغام ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں