اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی برادری سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور حقِ خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور کشمیری عوام کے حقوق کی حفاظت پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ امن، انصاف اور انسانی حقوق کے لئے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔


