ہوماہم ترینپاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں صلح کی کوششیں شروع کر...

پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں صلح کی کوششیں شروع کر دیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے خاموشی سے لیبیا کی دو بڑی مخالف حکومتوں کے درمیان صلح کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، پاکستان کی اس اقدام سے اس کی سفارتی ساکھ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

لیبیا میں 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے خانہ جنگی جاری ہے اور ملک مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ مغربی علاقے میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت قائم ہے جبکہ مشرقی علاقے میں خلیفہ حفتر کی کمانڈ میں حکومت ہے۔

رائٹرز کے مطابق، پاکستان کو اس صلح کے عمل میں امریکہ اور سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق، لیبیا کے دونوں مخالف دھڑوں نے خود پاکستان سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔

پاکستان اس سے پہلے امریکہ اور ایران کے درمیان صلح صفائی کا کردار ادا کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صلح کی یہ کوششیں گزشتہ سال کے آخر میں شروع ہوئیں۔

پلان کے مطابق، لیبیا میں اگلے تین سال کے لیے ایک عبوری حکومت بنائی جائے گی۔ عبدالحمید دبیبہ وزیر اعظم رہیں گے جبکہ صدام حفتر صدارتی کونسل کے چیئرمین بنیں گے۔ خلیفہ حفتر کے گروپ کا تیل کے کنوؤں پر قبضہ ہونے کی وجہ سے بجٹ کا اختیار ان کے پاس رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں