کراکس (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں حالیہ زلزلے کے باعث ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں ان کی ہلاکت کی تصدیق اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور ان کے دو بچے ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے، جہاں ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو گئی۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
زلزلے کے وقت لوکاس تریخو دارالحکومت کراکس میں اپنی ٹیم کے ساتھ میچ کی تیاری میں مصروف تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور بچوں کی تلاش کے لیے دعا اور مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
اقوام متحدہ کے مطابق 24 جون کو آنے والے زلزلے سے وینزویلا میں 6.76 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 1500 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر کے مطابق 3238 افراد زخمی ہیں اور 3142 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔


