ہومانٹرنیشنلوینزویلا زلزلے کے چار روز بعد دو بچوں سمیت چار افراد کو...

وینزویلا زلزلے کے چار روز بعد دو بچوں سمیت چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

وینزویلا (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں زلزلے کے چار روز بعد 11 سال کے دو بچوں سمیت چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ اس زلزلے میں 1430 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3360 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے اور اب تک زندہ ملنے والے افراد کی تعداد 33 ہوچکی ہے۔ سیکڑوں بین الاقوامی کارکن اور مقامی فوجی دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یونیسیف کے مطابق 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

پوپ لیو نے زلزلے کی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی جلد بحالی کے لیے دعا کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں