یروشلم (لارڈ میڈیا): اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یافا میں ایک کار دھماکے میں 2 اسرائیلی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ مزید 2 افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک ہوا۔ یہ واقعہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے دو دن بعد پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، ہلاک ہونے والا فوجی اہلکار 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت تھے، جو ایک فوجی پلاٹون کے کمانڈر تھے۔


