ہومپاکستانٹرانسمیشن نقائص سے بجلی صارفین پر مالی بوجھ

ٹرانسمیشن نقائص سے بجلی صارفین پر مالی بوجھ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص کے باعث پاکستانی عوام پر 86 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود سستی بجلی صارفین تک نہیں پہنچ رہی۔

رپورٹ 2025-26 میں کہا گیا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی ترسیلی صلاحیت 4 ہزار میگاواٹ ہے، لیکن اسے صرف 47 فیصد صلاحیت پر چلایا گیا، جو کپیسٹی پیمنٹ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

ٹرانسمیشن لائن کو مکمل استعداد پر نہ چلانے سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کے 500 اور 220 کے وی کے ٹرانسفارمرز پر بھی اضافی بوجھ ہے۔

ٹرانسمیشن سسٹم کے نقائص کے باعث کپیسٹی پیمنٹ کا سالانہ حجم 1900 ارب تک پہنچ چکا ہے، اور تقسیم کار کمپنیاں سسٹم کو رسک سے بچانے کے لئے لوڈشیڈنگ کرتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں