ہومپاکستاناسحاق ڈار اور کاجا کالس کا خطے کی صورتحال پر اہم رابطہ

اسحاق ڈار اور کاجا کالس کا خطے کی صورتحال پر اہم رابطہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالس سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، کاجا کالس نے پاکستان کی مفاہمتی یادداشت کے لئے مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے رابطوں کے لئے مواصلات کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے یورپی نائب صدر کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے جامع فریم ورک کے لئے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا اور فریقین سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم کا بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد سے بھی علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جنہوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے جلد پاکستان کے دورہ کا اعلان بھی کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں