ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلنوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں گولڈ میڈل جیت لیا

نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں گولڈ میڈل جیت لیا

ازبکستان (لارڈ میڈیا): پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونے والے ورلڈ اسٹرانگ مین مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ‘جلال الدین سورڈ’ کا ٹائٹل جیت لیا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر نے کوریائی حریف کو شکست دیتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔

نوح دستگیر بٹ نے 14 کلو وزنی تلوار کو ایک منٹ 49 سیکنڈز تک تھام کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ یہ منفرد طرز کے مقابلے تھے جن میں 20 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں