شہر (لارڈ میڈیا): واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے نیا فیچر ‘اسکام الرٹ’ متعارف کرایا ہے، جو ممکنہ فراڈ سے خبردار کرے گا۔ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور نامعلوم کانٹیکٹ کے میسجز پر الرٹ فراہم کرتا ہے۔ اسکام الرٹ فیچر خودکار مداخلت نہیں کرے گا بلکہ صارفین کو میسج پر ردعمل کا فیصلہ کرنے میں مدد دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد ممکنہ فراڈ میسج کے حوالے سے ابتدائی خبرداری دینا ہے۔ ڈیٹا تجزیہ اسمارٹ فون کے اندر کیا جائے گا اور کمپنی کے سرورز پر منتقل نہیں ہوگا، جس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ برقرار رہے گا۔
واٹس ایپ کی طرف سے وائس میسجز کیلئے بھی اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کمپنی لوکل ایکٹیویٹی لاگز پر بھی کام کر رہی ہے جس میں اسکام الرٹ کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
یہ فیچر آپشنل ہوگا اور بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا، صارفین کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔


