ہومUncategorizedذہنی طور پر طاقتور لوگوں کے 3 سادہ جملے کونسے ہے؟

ذہنی طور پر طاقتور لوگوں کے 3 سادہ جملے کونسے ہے؟

شہر (لارڈ میڈیا): ذہنی طور پر طاقتور لوگ کچھ سادہ جملے روز خود سے دہراتے ہیں جو انہیں مشکلات میں حوصلہ دیتے ہیں۔ معروف ویب سائٹ ‘یور ٹینگو’ کے مطابق، ایسے افراد اپنی سوچ کو مثبت رکھنے کے لیے خود کو کچھ جملے یاد دلاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ذہنی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان ماضی کے تجربات کو مستقبل کا فیصلہ نہ بننے دے۔ امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق، انسان اپنی نظر اور ردعمل کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر گلوریا برام کہتی ہیں کہ خود سے کہنا، ‘مجھے یقین ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں’ انسان کے حوصلے کو بڑھاتا ہے۔

لائف کوچ میشل شبیغلمان بتاتی ہیں کہ ‘یہ صرف تھوڑی سی ٹینشن ہے’ کہنے سے انسان پریشانی سے نکل کر حال پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔

ماہر نفسیات رچرڈ جویلسن کے مطابق، ‘رکو، سانس لو، سوچو اور پھر جواب دو’ کہنے سے رشتوں میں بہتری آتی ہے اور انسان کو پچھتاوا نہیں ہوتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں