اسلام آباد (لارڈ میڈیا): 35 سال سے بڑی عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی اے سی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے نشاندہی کی کہ بی آئی ایس پی میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں ہیں۔ بلال مندوخیل نے کہا کہ سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ان غیر شادی شدہ خواتین کو ہوتی ہے جن کا کوئی کفیل نہیں ہوتا۔ اس پر بی آئی ایس پی حکام نے اعلان کیا کہ 35 سال سے بڑی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کیا جا رہا ہے۔
35 سال سے بڑی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ