ہومUncategorizedپاکستان کی ہر سیاسی جماعت میں مافیا موجود ہے، حافظ نعیم الرحمن

پاکستان کی ہر سیاسی جماعت میں مافیا موجود ہے، حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو تمام سیاسی پارٹیوں میں موجود ہے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے کاشتکار اور جاگیردار انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے جبکہ تنخواہ دار طبقے سے 605 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ظلم کی ایک مثال ہے کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اور ان سے 500 ارب تک لیوی کے نام پر ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے اور پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، جبکہ چینی کے بحران میں بھی یہی مافیا ملوث ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم اور روزگار پر توجہ نہیں دیتی اور صرف لیپ ٹاپ بانٹتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ کمانے والے کو ٹیکس چھوٹ دی جائے اور بجٹ میں جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں