ہومUncategorizedٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی...

ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت پر موٹر وے حکام کو تحقیقات کا حکم

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کوٹری کبیر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت پر موٹر وے حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ذمہ داروں کا تعین کرکے مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سماعت کے دوران این ایچ اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ این فائیو کا 72 کلومیٹر طویل ٹریک 15 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ تاہم، عدالت نے منصوبے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ بعض اوقات راتوں رات سڑکیں تعمیر ہو جاتی ہیں، لیکن ایسے منصوبوں میں تاخیر اس لیے ہوتی ہے تاکہ بجٹ بڑھتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں غریب عوام کے لیے ہوتی ہیں، اسی لیے ایسے منصوبے برسوں تک جاری رہتے ہیں۔

عدالت نے این ایچ اے کی ناقص منصوبہ بندی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر سڑک کی تعمیرِ نو کرنی ہو تو ایک حصہ مکمل کرنے کے بعد دوسرا حصہ شروع کیا جانا چاہیے، لیکن این ایچ اے ایک حصہ مکمل کیے بغیر دوسرا بھی توڑ دیتا ہے اور اس کا متبادل راستہ بھی فراہم نہیں کیا جاتا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں