لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔


