ہومUncategorizedقومی اسمبلی میں پاک چین تعلقات کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں پاک چین تعلقات کی قرارداد منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : قومی اسمبلی نے پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں چینی وفد کو خوش آمدید کہا گیا۔ خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے چینی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں سے مصافحہ کیا۔ قرارداد وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پیش کی، جس میں پاک چین دوستی کی مزید مضبوطی کی امید ظاہر کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اجلاس میں کہا کہ حکومت سے اختلافات کے باوجود وہ چینی وفد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ چینی وفد کے اعزاز میں استقبالی ایجنڈا مکمل ہوتے ہی اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا اور چینی وفد نے ملنے والی تکریم پر مسرت کا اظہار کیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں