برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے کاپی رائٹ خلاف ورزی پر سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکاہ نے کمپنی پر بغیر اجازت تصویر تشہیری مہم میں استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
گلوکارہ کے مطابق ان کی 2024 کے فیسٹیول میں پرفارمنس کے دوران لی گئی تصویر کو گزشتہ سال سے سام سنگ ٹی وی باکسز پر استعمال کیا جارہا ہے جبکہ تصویر کے ملکیتی حقوقِ میرے پاس ہیں۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دعا لیپا کی تصویر ان کی اجازت، علم اور کسی معاوضے کے بغیر بڑے تشہیری منصوبے میں استعمال کی گئی جس پر ان کا کوئی کنٹرول یا رائے شامل نہیں تھی، گلوکارہ نے تصویر ہٹانے کیلئے کمپنی سے رابطہ بھی کیا، تاہم سام سنگ نے مبینہ طور پر درخواست مسترد کر دی۔
الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے ایسا تاثر دیا جیسے گلوکارہ ان کے ٹی وی برانڈ کی حمایت کر رہی ہیں، حالانکہ ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا۔
دعا لیپا نے عدالت سے کمپنی کیخلاف کاپی رائٹ ،ٹریڈ مارک قوانین کی خلاف ورزی اور کیلیفورنیا کے رائٹ آف پبلسٹی قوانین کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


