ہومانٹرٹینمنٹخود کو ادھوری روح سمجھتی ہوں، زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل...

خود کو ادھوری روح سمجھتی ہوں، زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی خاص معنویت رکھتا ہے، صباء قمر

اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ خود کو ادھوری روح سمجھتی ہوں، زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ادارہ نے کہا کہ میری زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک عجیب خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں میرا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے، اسی لئے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف موجود ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں