مشرق وسطی جنگ کے باعث ہیتھرو ایئر پورٹ پر گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں 5.3 فیصد کم ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل 2026ء میں ہیتھرو ایئر پورٹ کے چاروں ٹرمینلز سے 67لاکھ مسافر گزرے جبکہ گزشتہ ببرس اسی ماہ یہ تعداد 71لاکھ تھی۔
چیف ایگزیکٹیو ایئر پورٹ کے تھامس وولڈ بائے کے مطابق مسافر تعطیلات کیلئے بکنگ کرتے وقت غیر یقینی صورتِ حال نہیں چاہتے، ہم موسم گرما میں حکومت اور ایئر لائنز کیساتھ مل کر مسافروں کیلئے بغیر کسی دشواری کے سفر کو یقینی بنانے کے منصوبوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے باعث کچھ قلیل مدتی رکاوٹوں کا سامنا ضرور رہا لیکن سفر کی مجموعی طلب اب بھی بلند ہے اور فی الحال فیول سپلائی بھی مستحکم ہے۔
تھامس وولڈ بائے نے کہا کہ اپریل میں ٹرانسفر مسافروں کی تعداد میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے، مشرق وسطی تنازع کے باعث بہت سے مسافر وہاں کے ایئر پورٹس استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔


