ہومانٹرنیشنلاپنے ہی فوجی اڈوں سے اسلحہ چرانے پر 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت...

اپنے ہی فوجی اڈوں سے اسلحہ چرانے پر 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار

اسرائیلی حکام نے فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کے الزام میں 2 فوجیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں حالیہ ہفتوں میں کم از کم 4 الگ الگ چوری کے واقعات کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر نامعلوم گروپوں کو منتقل کیے جارہے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار فوجیوں و دیگر افراد سے اس بارے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں