ہومتازہ ترینبیجنگ میں آزمائشی سب وے سروس کا آغاز ، مسافروں کو سائیکل...

بیجنگ میں آزمائشی سب وے سروس کا آغاز ، مسافروں کو سائیکل ساتھ لے جانے کی اجازت

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے ایک آزمائشی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو سب وے ٹرین میں اپنی سائیکلیں ساتھ لانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اقدام دارالحکومت میں سائیکلنگ کے شوقین افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بین الاضلاعی سفر کے مطالبے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے مطابق اتوار سے مسافر انسانی طاقت سے چلنے والی ایسی 2 پہیہ سائیکلیں سب وے ٹرینوں میں لا سکتے ہیں جن کے پہیے کا قطر 28 انچ (تقریباً 71 سینٹی میٹر) تک ہو۔ یہ سہولت فی الوقت چار لائنوں یعنی لائن 6، لائن 17، چھانگ پھنگ لائن اور ایس1 لائن کے 11 منتخب آزمائشی سٹیشنوں پر فراہم کی گئی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ان لائنوں اور سٹیشنوں کا انتخاب مقامی سائیکلنگ کلبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ شوقین افراد کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریل ٹریفک میں مسافروں کے حجم اور سٹیشن کی سہولیات کی گنجائش کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ لائنیں بیجنگ کے مضافاتی علاقوں میں سائیکلنگ کے کئی راستوں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔

یہ پائلٹ سروس ہفتہ اور اتوار کو تمام آپریٹنگ اوقات میں دستیاب ہوگی تاہم ہفتے کے عام دنوں اور عوامی تعطیلات کے دوران یہ سہولت بند رہے گی۔ اس کا کرایہ 30 یوآن (تقریباً 4.38 امریکی ڈالر) فی چکر ہے جس میں ایک مسافر اور ایک سائیکل کا سفر شامل ہے۔

ٹکٹ ” یی ٹونگ شنگ ” ایپ کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں جو بیجنگ ریل ٹرانزٹ میں داخلے کے لئے کیو آر کوڈ سکین کرنے کے کام آتی ہے۔

آپریشنل حفاظت اور ٹرین کے اندر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے آپریٹنگ کمپنیوں نے سخت ضوابط وضع کئے ہیں۔ ان میں تمام الیکٹرک بائیکس اور پاور ڈیوائسز سے لیس دیگر گاڑیوں کا سٹیشنوں میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں