ہومانٹرنیشنلسخت نگرانی و معاہدے بے سود، برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی...

سخت نگرانی و معاہدے بے سود، برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں فرانس کے راستے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی داخل ہونیوالے افراد کی تعداد رواں سال 2لاکھ تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرحدی علاقوں میں فرانسیسی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ سرگرم ہونے کے باعث غیر قانونی سفر رک نہ سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے غیر قانونی مہاجرین کی آمد روکنے کیلئے فرانس کیساتھ کئی مشترکہ معاہدے کئے اور سخت قوانین بھی متعارف کروائے تاہم یہ اقدامات بھی موثر ثابت نہ ہو سکے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈنکرک کے قریب ریڈیسن بلو ہوٹل کے سامنے متعدد افراد کو چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ روانہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب فرانس نے کہا ہے کہ غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے سمندری حدود میں کارروائیاں تیز کی ہیں، بڑی تعداد میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں