ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت، انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7 ای کالعدم قرار،...

وفاقی آئینی عدالت، انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7 ای کالعدم قرار، ایف بی آر کی اپیلیں خارج

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7 ای کالعدم قرار دیتے ہوئے بحالی کیلئے دائر ایف بی آرکی اپیلیں بھی خارج کردیں۔

جمعرات کو چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سیکشن 7ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دیدیئے جبکہ آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کیخلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا،سیکشن 7ای کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیر استعمال نہیں تھے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں