پی سی بی نے آسٹریلیا کیساتھ ہونیوالی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلین ٹیم 23مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
حکام کے مطابق یہ سیریز 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔


