ہومتازہ تریننیروبی میں  چینی مِلک ٹی کا بڑھتا ہوا رجحان چین اور کینیا...

نیروبی میں  چینی مِلک ٹی کا بڑھتا ہوا رجحان چین اور کینیا کے درمیان ثقافتی پُل بن گیا

کینیا اپنی چائے کی بھرپور ثقافت کے لئے مشہور ہے لیکن اب وہاں چینی مِلک ٹی نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ یہ صرف ایک مشروب تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کی ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کردار بھی ادا کر رہی ہے۔

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): روتھ وانگارا، شِنہوا رپورٹر، نیروبی

"میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوں جہاں چینی مِلک ٹی کا نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ مشرق سے آنے والے اس مشروب میں اب نئے پھلوں اور کریمی ذائقے کا امتزاج شامل ہے۔ اسے اب کینیا میں بھی پُرلطف انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئیے ایک ایسے کیفے کا جائزہ لیتے ہیں جو یہ دلچسپ چینی مِلک ٹی پیش کر رہا ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): روتھ وانگارا، شِنہوا رپورٹر، نیروبی

"میں یہاں چینی مِلک ٹی پینے آئی ہوں جو اب نیروبی میں بہت زیادہ مقبول ہو چکی ہے۔ ٹھیک ہے۔ سب سے پہلے میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ یہ اتنی مقبول کیوں ہے؟”

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گلیڈس، ملازمہ، مِلک ٹی شاپ

"یہ اس لئے مقبول ہے کیونکہ اس کا ذائقہ بہت بھرپور ہے۔ یہ بےحد لذیذ بھی ہے۔ اس کی مختلف اقسام دستیاب ہیں جن کا آپ انتخاب کر سکتی ہیں۔”

اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): روتھ وانگارا، شِنہوا رپورٹر، نیروبی

"اس لئے میرا خیال ہے کہ میں تین ہارٹس والا ایک انتخاب کروں گی۔ آئیے بلو بیری کریم آزماتے ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ وہ کپ کو سجا رہا ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں۔ اب اسے چکھنے کے لئے میں مزید انتظار نہیں کر سکتی۔”

اسٹینڈ اپ 4 (انگریزی): روتھ وانگارا، شِنہوا رپورٹر، نیروبی

"اور چونکہ یہ سال 2026 چین اور افریقہ میں عوامی تبادلوں کا سال ہے۔ اس لئے چائے پینا ان سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو ہلکی پھلکی دوستانہ گفتگو کے دوران لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی اور ان کے دلوں کو جوڑتی ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جینیفر اکوتھ، مقامی رہائشی، نیروبی

"مجھے ان کی چائے پسند ہے کیونکہ یہ کینیا میں ایک نیا تصور متعارف کروا رہی ہے جو اس سے پہلے یہاں موجود نہیں تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایڈورڈ کُسیوا، ماہرِ معیشت، کینیا

"میرا خیال ہے کہ چین کے خوراک اور ثقافت کے نظام سے فائدہ اٹھانا بہت اہم ہے۔ اس سے تجارت کے فروغ میں مدد ملتی ہے اور تبادلے مزید بامعنی ہو جاتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): جارج کمنجو، مقامی رہائشی، نیروبی

"مجھے چینی چائے پسند ہے۔ میرے کچھ دوست بھی ہیں۔ ہم جب بھی ملنا چاہتے ہیں تو یہاں آتے ہیں۔ میرے خیال میں چائے ایک ایسا خوبصورت طریقہ ہے جس سے چین اور کینیا کے لوگ ایک جگہ اکٹھے ہو سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): روتھ وانگارا، رپورٹر، شِنہوا، نیروبی

"تو یہ ہے صورتحال۔ یہاں ہمیں مختلف ثقافتوں کا امتزاج نظر آتا ہے۔ مشرق اور مشرقِ بعید سے آنے والی ثقافتیں یہاں مشرقی افریقہ میں آ کر ایک پل اور ثقافتی تبادلے کے مشترکہ پلیٹ فارم کا کردار ادا کر رہی ہیں۔”

نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

نیروبی میں چینی مِلک ٹی کا رجحان تیزی سے مقبول ہونے لگا

یہ مشروب چین اور کینیا کے درمیان ثقافتی پل کا کردار ادا کر رہا ہے

چینی مِلک ٹی کینیا کی بھرپور چائے کی ثقافت میں نیا اضافہ ہے

نوجوان چینی مِلک ٹی کے نئے ذائقوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

مِلک ٹی اب صرف مشروب نہیں بلکہ ایک سماجی تجربہ بن گئی ہے

نیروبی میں مختلف کیفے چینی مِلک ٹی پیش کر رہے ہیں

گاہکوں کو اس میں نئے پھلوں اور کریمی ذائقوں کے امتزاج نے متاثر کیا

چائے پینے کا رجحان چین اور کینیا کے لوگوں کو قریب لا رہا ہے

ماہرین کے مطابق یہ رجحان تجارت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا

چینی اور کینیائی ثقافتوں کا امتزاج ایک نئے رابطے کی علامت ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں