ہومتازہ ترینیوم مئی کی تعطیلات کے دوران بیجنگ میں ایک کروڑ 80 لاکھ...

یوم مئی کی تعطیلات کے دوران بیجنگ میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں یوم مئی کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران ایک کروڑ 88 لاکھ 30 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق مجموعی سیاحتی آمدن 22.36 ارب یوآن (تقریباً 3.26 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ ہے۔

شہر میں ایک لاکھ 28 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی آمد بھی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ بین الاقوامی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدن 1.38 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.6 فیصد زیادہ ہے۔

تعطیلات کے دوران بیجنگ میں 2 ہزار سے زائد ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں فن کے مظاہرے، سیاحتی مقامات کے دورے، سائنسی تحقیقاتی دورے اور جدید طرز کے میلوں کا انعقاد شامل تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں 332 تجارتی تقریبات کے ایک ہزار 684 پروگرام منعقد ہوئے جن سے مجموعی آمدن تقریباً 26 کروڑ یوآن رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں