ہومتازہ ترینلیسوتھو میں چینی تعاون سے سرحد پار پانی کی ترسیل کے زیر...

لیسوتھو میں چینی تعاون سے سرحد پار پانی کی ترسیل کے زیر زمین منصوبے پر کام تیز

لیسوتھو

ضلع موخوٹلونگ

لیسوتھو کے پہاڑی علاقوں کے نیچے ایک سرنگ کے اندر 425 میٹر لمبی ٹنل بورنگ مشین گرجتی ہوئی کام کر رہی ہے۔

اس مشین کا نام "دائیو شوئیڈون” ہے جو چین میں خصوصی طور پر تیار کی گئی دوسری ٹنل بورنگ مشین ہے ۔ یہ پولی ہالی ٹرانسفر ٹنل کے لئے استعمال ہو رہی ہے جو لیسوتھو ہائی لینڈز واٹر پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا ایک اہم حصہ ہے۔

تقریباً 34 کلومیٹر دور سرنگ کے دوسرے سرے پر اس جیسی ہی ایک مشین "دائیو چانگفینگ” ایک سال سے زائد عرصہ سے مسلسل چٹانیں کاٹ رہی ہے۔

ایل ایچ ڈبلیو پی کا یہ منصوبہ لیسوتھو کی پہاڑیوں سے پانی ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کےخشک سالی سے متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کے لئے بنایا گیا۔

سرنگ کا یہ منصوبہ چینی فرم ییلو ریور کمپنی لمیٹڈ کی قیادت میں اور سائننوہائیڈرو بیورو تھری کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسے عالمی معیار کے ہائیڈرالک انجینئرنگ چیلنج کی صورت میں دیکھا جا رہا ہے۔

یہ دونوں ٹنل بورنگ مشینیں بھاری کٹر ہیڈز، جدید پیشگی ڈرلنگ نظام اور چین کی تیار کردہ دیگر ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں جن کا مقصد تحفظ اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

اصل امتحان زیر زمین اس وقت پیش آتا ہے جب دونوں مشینوں کو 34 کلومیٹر طویل سرنگ کے درمیان انتہائی درستگی کے ساتھ آپس میں ملنا ہوتا ہے۔ اس ملاپ میں غلطی کے امکان کو ملی میٹر کی حد تک محدود کیا گیا ہے۔

سرنگ کھودنے کا یہ منصوبہ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لا رہا ہے۔ اس منصوبے سے 2 ہزار سے زائد مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے جبکہ تقریباً ساڑھے 3 ہزار کارکنوں کے لئے ہنر مندی کی تربیت کا آغاز کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ماناہا ناہا، مقامی کارکن

"جب میں پہلی بار یہاں آئی تو میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ مجھے پڑھنے کے مواقع ملے۔ اب میں اس قابل ہوں کہ اپنے خاندان کا سہارا بن سکوں۔ میں اپنی بہن کی مدد کر سکتی ہوں۔ وہ اکیلی اپنے دو بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔ اس کے بچوں کے سکول کے اخراجات بھی میں ہی ادا کرتی ہوں۔”

ماحولیاتی تحفظ بھی اس منصوبے میں ترجیح رہا ہے۔ لیسوتھو کے نازک ماحولیاتی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تیسرے فریق کی نگرانی کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ پانی کے اخراج یا دوبارہ استعمال کو قواعد کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ یونگ، سیفٹی ڈائریکٹر، لیسوتھو ہائی لینڈز واٹر پروجیکٹ

"ہم ہر صبح پانی کے نمونے لیتے ہیں تاکہ ان میں موجود ٹھوس ذرات اور استعمال شدہ پانی کی پی ایچ ویلیو کو چیک کیا جا سکے۔ پانی کے اخراج کی اجازت صرف اس وقت دی جاتی ہے جب وہ مقررہ معیار پر پورا اترتا ہو۔”

منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد لیسوتھو سے جنوبی افریقہ کو پانی کی سالانہ ترسیل 78 کروڑ مکعب میٹر سے بڑھ کر 1.27 ارب مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہےکہ اس سے خطے میں پانی کی قلت میں کمی آئے گی۔

ماسرو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

لیسوتھو میں چینی تعاون سے زیر زمین پانی منصوبے پر کام تیزی سے جاری

جدید مشینوں کے ذریعے پہاڑوں میں سرنگیں تعمیر کی جا رہی ہیں

چین کی تیارکردہ ’’دائیو شوئیڈون‘‘ مشین منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام کر رہی ہے

منصوبہ جنوبی افریقہ تک پانی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے بنایا گیا

چینی کمپنی ییلو ریور پروجیکٹ کی قیادت اور نگرانی کر رہی ہے

جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینیں کارکردگی اور تحفظ کو یقینی بنا رہی ہیں

سرنگ کے درمیان دونوں مشینوں کا ملاپ انتہائی درستگی سے کیا جاتاہے

منصوبے سے دو ہزار سے زائد مقامی لوگوں کو روزگار ملا

ماحولیاتی تحفظ کے لئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم نصب کئے گئے

منصوبے کے بعد پانی کی ترسیل میں نمایاں اضافہ متوقع ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں