ہومتازہ ترینخواہش ہے پی ایس ایل 11کا فائنل بابر اعظم جیتے، شاداب خان

خواہش ہے پی ایس ایل 11کا فائنل بابر اعظم جیتے، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کے فائنل جیتنے کی خواہش ظاہر کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کی ٹیم جیسے معجزے دکھا رہی ہے اس سے کام خراب ہی لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں بابر اعظم جیتے کیونکہ وہ کافی ٹائم سے کوشش میں لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجریز سے نجات کے بعد اللہ تعالی نے حنین شاہ کو عزت دینے کیلئے ایک موقع فراہم کیا جس پر خوشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہماری ڈیتھ بائولنگ ایک مسئلہ رہی ہے لیکن حیدرآباد نے فیلڈنگ میں ایسے رنز بچائے جس کی وجہ سے انہیں فتح ملی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں