پاکستان سپر لیگ 11 کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ باؤلر محمد علی پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
حکام کے مطابق محمد علی 16ویں اوور میں کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مرتکب قرار پائے ہیں جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیاہے۔


