عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جینک سنر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرتھر فلس کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی، فائنل میں جینک کا مقابلہ الیگزینڈر زویریو سے ہوگا۔
زویریو نے دوسرے سیمی فائنل میں الیگزینڈر بلاکس کو 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ جینک سنر مسلسل پانچویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں، وہ اس سے قبل پیرس، انڈین ویلز، میامی اور مونٹی کارلو میں ٹرافیاں جیت چکے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ان کی ماسٹرز 1000مقابلوں میں 27ویں فتح ہے۔


