ہومانٹرنیشنلامریکا کا خصوصی تعلق برطانیہ نہیں، اسرائیل کیساتھ ہے، برطانوی سفیر

امریکا کا خصوصی تعلق برطانیہ نہیں، اسرائیل کیساتھ ہے، برطانوی سفیر

امریکا میں برطانیہ کے سفیر سر کرسچن ٹرنر کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں امریکا کا خصوصی تعلق برطانیہ کیساتھ نہیں بلکہ ممکنہ طور پر صرف اسرائیل کیساتھ رہ گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفیر نے اعتراف کیا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان دفاع، معیشت اور سکیورٹی کے شعبوں میں اب بھی قریبی تعاون موجود ہے تاہم یہ تعلق ماضی جیسا نہیں رہا اور عالمی حالات کے مطابق تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ یورپ کو اب اپنی سکیورٹی کیلئے مکمل طور پر امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہئے بلکہ نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ مغربی اتحادی ممالک کو اپنے باہمی تعلقات اور ذمہ داریوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور میں امریکا کا سب سے مضبوط اور نمایاں تعلق اسرائیل کیساتھ دکھائی دیتا ہے جو خطے کی بدلتی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے ہے اور اسے برطانیہ کی سرکاری پالیسی نہ سمجھی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں