پینٹاگون نے ایران جنگ میں امریکا کے فوجی اخراجات کا پہلا سرکاری تخمینہ فراہم کیا ہے، ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکا ایران سے جنگ میں اب تک 25ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کومپٹرولر کے فرائض انجام دینے والے جولس ہرسٹ نے ہاس آرمڈ سروسز کمیٹی کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس میں سے زیادہ تر رقم اسلحہ سازی کیلئے استعمال ہوئی تاہم انہوں نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ اس لاگت کے تخمینے میں کیا شامل ہے اور آیا اس نے مشرق وسطی میں تنازعات میں تباہ ہونیوالے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور مرمت کے متوقع اخراجات کو مدنظر رکھا یا نہیں۔


