ہومانٹرنیشنلامریکی طیارہ بردار بیڑہ یو ایس ایس گیرالڈ آئندہ دنوں میں مشرق...

امریکی طیارہ بردار بیڑہ یو ایس ایس گیرالڈ آئندہ دنوں میں مشرق وسطیٰ سے روانہ ہوگا

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ آئندہ چند دنوں میں مشرق وسطیٰ سے روانہ ہو کر وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام تقریباً 4 ہزار 500 بحری اہلکاروں کے لئے ایک متوقع ریلیف ہے جو 10 ماہ سے تعینات ہیں تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے باعث یہ عسکری طاقت میں ایک اہم کمی بھی ہوگی۔

فورڈ کیریئر سٹرائیک گروپ نے اپنی تازہ تعیناتی 24 جون 2025 کو شروع کی جب یہ امریکی ریاست ورجینیا سے روانہ ہو کر امریکی یورپی کمان کے دائرہ اختیار میں گیا، بعد ازاں لاطینی امریکہ میں انسداد منشیات کارروائیوں میں حصہ لیا اور پھر ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھنے پر مشرق وسطیٰ پہنچا۔

یہ خطے میں کام کرنے والے 3 طیارہ بردار جہازوں میں سے ایک ہے جبکہ دیگر میں یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور یو ایس ایس ابراہم لنکن شامل ہیں۔

آن لائن میڈیا ایکسیوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق نئے منصوبوں پر امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بریفنگ اس بات کا اشارہ ہے کہ ٹرمپ یا تو مذاکراتی تعطل کو توڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے یا جنگ کے خاتمے سے قبل فیصلہ کن ضرب لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں