ہومانٹرنیشنلکنگ چارلس سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے پر بات کرونگا، میئر...

کنگ چارلس سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے پر بات کرونگا، میئر نیویارک

امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے کوہ نور ہیرے کی واپسی پر بات کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی کی جانب سے یہ تبصرہ برطانوی بادشاہ کے جاری امریکی دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔

11 ستمبر 2001 کے مہلک حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقد ہونیوالی تقریب سے چند گھنٹے قبل ایک پریس کانفرنس میں پوچھے جانے پر ممدانی نے کہا کہ میں بادشاہ چارلس سے بات کروں گا کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس کردیں۔

بعدازاں ممدانی نے تقریب میں کنگ چارلس سے ملاقات بھی کی تاہم بکنگھم پیلس نے ممدانی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ممدانی کے دفتر نے بھی جواب نہیں دیا کہ آیا ممدانی نے یہ معاملہ بادشاہ کے سامنے اٹھایا یا نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں