ہومتازہ ترینایران آئی اے ای اے کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب

ایران آئی اے ای اے کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب

ویانا (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جنرل کمیٹی کا رکن بننے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کے رکن کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جس میں ایجنسی کے اراکین نے ایران کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ایران کے مشن برائے اقوام متحدہ نے کہا کہ ایران کو آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے، حالانکہ امریکہ نے اس کے انتخاب کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

ایرانی مشن نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے کے رکن ممالک نے ایران کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا۔ ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال واندی نے کہا کہ امریکہ نے ہر ممکن کوشش کی تھی کہ ایسا نہ ہونے دے لیکن یہ کوششیں ناکام رہیں۔

ایران نے ایرانی اٹامک انرجی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کو اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے ویانا میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت سے روکے جانے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ رکن ملک کی حیثیت سے ایران کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ کو اجلاس میں شرکت سے روکنے پر ایرانی نمائندے نے شدید احتجاج کیا۔ رضا نجفی نے جنرل کانفرنس میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مکمل اور مؤثر شرکت میں رکاوٹ ڈال کر رسائی سے انکار، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاسوں میں شرکت سے متعلق قانونی فریم ورک کی روح اور شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں