ہومتازہ ترینپاکستان سے چوری شدہ امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان...

پاکستان سے چوری شدہ امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس مل گئیں

نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس مل گئیں۔

نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں منعقدہ تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے ان نوادرات کی واپسی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ان نوادرات میں ایک یکشی کی Grey Schist Figure شامل ہے جو کہ چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ 35 Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ 2700 سے 3000 قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔

قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادرات کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سے آگاہی کا موقع فراہم کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں