شہر (لارڈ میڈیا): ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانا ہر بلے باز کا خواب ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات صرف ایک رن کی کمی ناقابل یقین مایوسی کا باعث بن جاتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھ بلے باز ایسے ہیں جو 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور سنچری سے محروم ہو گئے۔
جنوبی افریقا کے اینڈریو ہال 21 اگست 2003 کو انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 365 رنز پر ختم ہو گئی۔ ان کے علاوہ، شان پولاک بھی 15 نومبر 2002 کو سری لنکا کے خلاف سپر اسپورٹ پارک ٹیسٹ میں 99 ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے لیجنڈری کپتان اسٹیو وا بھی 3 فروری 1995 کو انگلینڈ کے خلاف واکا گراؤنڈ ٹیسٹ میں 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق 21 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سبینا پارک ٹیسٹ میں 99 ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ 14 دسمبر 1979 کو آسٹریلیا کے خلاف واکا گراؤنڈ میں 99 ناٹ آؤٹ رہے۔ حالیہ نام انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کا ہے، جو 19 جولائی 2023 کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں 99 ناٹ آؤٹ رہے۔


