ہومUncategorizedاقوام متحدہ کا غزہ کے تمام علاقوں میں معائنہ کاروں کو رسائی...

اقوام متحدہ کا غزہ کے تمام علاقوں میں معائنہ کاروں کو رسائی دینے کا مطالبہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ نے غزہ کے تمام علاقوں میں معائنہ کاروں کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرٹرک نے کہا ہے کہ ملنے والی باقیات میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جو جنگی جرائم کے اشارے ہو سکتے ہیں۔

وولکرٹرک نے کہا ہے کہ غزہ کے اسرائیلی زیر کنٹرول علاقوں کو بلڈوزروں سے زمین بوس کیا جا رہا ہے اور لاشوں کا احترام نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے متاثرین کی شناخت، فرانزک شواہد اور تدفین کے مقامات کے اندراج کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں