تہران (لارڈ میڈیا): آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوا ہے۔
امریکہ نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ٹینکر پر حملہ کیا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق خلیج میں ایرانی ماہی گیروں کی دو کشتیوں پر بھی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔


