کوالا لمپور (لارڈ میڈیا): ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لیے بھیجی جانے والی کسی کھیپ کو ملائیشیا سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملائیشیا ایسی کسی بھی کھیپ کے لیے راستے کے طور پر استعمال نہیں ہوگا جو اسرائیلی فوجی صلاحیتوں میں معاونت کرے یا فلسطینیوں اور دیگر بے گناہوں کے خلاف مظالم میں کردار ادا کرے۔
انور ابراہیم نے مزید کہا کہ مشتبہ کھیپ کی ملائیشین قانون کے تحت جانچ اور تحقیقات کی جائیں گی، اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ ریمارکس بلوم برگ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملائیشیا کے حکام نے ملک کی بڑی بندرگاہ سے اسرائیل جانے والی تمام شپ منٹس کی ترسیل روک دی ہے۔ حکام نے گزشتہ ماہ 19 اگست کو بھی تین کنٹینرز روکے تھے۔ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔


