ہومUncategorizedٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اسلحہ...

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس مجوزہ پیکج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم شامل ہیں جن میں 20 ہزار ایم کے 84 اور 20 ہزار بی ایل یو 117 بم شامل ہیں۔

ساتھ ہی 20 ہزار پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی دیے جائیں گے۔ یہ پیکج گزشتہ برسوں میں بموں کی منتقلی سے کہیں بڑا ہوگا۔

اسرائیل کو تباہ کن ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں