سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا) ایک انوکھی تقریب میں 100 سے زائد افراد نے پیسیفک اوشن کے سامنے جمع ہو کر بلند آواز میں چیخ کر اپنی جھنجھلاہٹ اور غصے کا اظہار کیا۔ یہ ایونٹ ‘گٹرل اسکریم ایٹ دی سی’ کے نام سے اوشن بیچ کے قریب منعقد ہوا۔
تقریب کا اہتمام مقامی رہائشی ڈینیئل ایگن نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ انہیں خود ایک زوردار چیخ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، لہذا انہوں نے دوسروں کو بھی شامل کر لیا۔
شرکا کے چیخنے کی وجوہات میں بڑھتا ہوا کرایہ، مصنوعی ذہانت سے جھنجھلاہٹ اور محض چیخنے کے بعد اچھا محسوس ہونا شامل تھے۔
اجتماعی چیخ سے پہلے ایک چیخنے کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا کو ان کی آواز کی بلندی، دورانیے اور انداز کی بنیاد پر جانچا گیا۔
مقابلہ جیتنے والی اولیویا گوگلیموٹو کی چیخ 121.9 ڈیسی بیل ریکارڈ کی گئی، جو عالمی ریکارڈ سے کچھ ہی کم تھی۔ انہیں انعام میں ایک چھوٹا میگا فون دیا گیا۔
اولیویا کا کہنا تھا کہ ان کی چیخ کسی ایک چیز کے لیے نہیں بلکہ ‘پوری دنیا’ کے لیے تھی۔


