ممبئی (لارڈ میڈیا) ویرات کوہلی، جو بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے بچپن میں بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کو اپنا پہلا کرش قرار دیا ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور 1991 میں فلم ‘پریم قیدی’ سے بالی ووڈ میں آئیں اور 90 کی دہائی میں کامیاب فلموں کے ذریعے مقبول ہوئیں۔ اسی دور میں وہ نوجوان کوہلی کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہلی نے مختلف مواقع پر اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے حوالے سے مختلف نام بھی لیے۔ 2012 کے فلم فیئر انٹرویو میں انہوں نے عامر خان کو تینوں خانز میں اپنا پسندیدہ اداکار کہا اور ایک ریپڈ فائر سیشن میں جینیلیا ڈی سوزا کو ‘کیوٹ’ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔
بچپن کے پہلے کرش کے حوالے سے رپورٹس میں کرشمہ کپور ہی کا نام سامنے آتا ہے، جبکہ کوہلی کی حقیقی محبت انوشکا شرما بنیں، جن سے انہوں نے 2017 میں شادی کی۔


