بلغراد (لارڈ میڈیا): سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر 2026 کو صدارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے 15 ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔
صدر الیگزینڈر نے کہا ہے کہ وہ صدارت چھوڑ کر وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں گے، جبکہ 25 اکتوبر 2026 کو سربیا میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے۔
ان کی جماعت ایس این ایس نے انہیں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ آئینی طور پر وہ مزید ایک صدارتی مدت کے لیے امیدوار نہیں بن سکتے، کیونکہ وہ پہلے ہی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں۔


