ہومتازہ تریننائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا خطے کی...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا خطے کی صورتحال پر اہم ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین راستہ ہے۔ رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

نائب وزیراعظم ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے، عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ نائب وزیراعظم نے عالمی امن اور ترقی کے مقاصد کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور رافیل گروسی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں