بیجنگ (شِنہوا) چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں انجام دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کے لئے منصفانہ، شفاف اور امتیازی سلوک سے پاک کاروباری ماحول یقینی بنائے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے جمعرات کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بنیادی طور پر باہمی مفاد اور فائدے پر مبنی ہے۔


