ہومتازہ ترینچینی کمپنی گیلی کا سپین میں تیسرا ماڈل متعارف، مارکیٹ میں موجودگی...

چینی کمپنی گیلی کا سپین میں تیسرا ماڈل متعارف، مارکیٹ میں موجودگی مزید مضبوط

میڈرڈ (شِنہوا) چینی کار ساز کمپنی گیلی آٹو نے میڈرڈ میں اپنی نئی الیکٹرک گاڑی گیلی ای ٹو متعارف کرا دی جو سپین میں کمپنی کا تیسرا ماڈل ہے۔ یہ ماڈل سپین کی منڈی میں کمپنی کے داخلے کے 6 ماہ سے بھی کم عرصے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے ماڈل کی رونمائی میڈرڈ کے تیئٹرو کیپیٹل میں منعقدہ تقریب میں کی گئی جہاں کمپنی کے نمائندوں، ڈیلرز، شراکت داروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گیلی نے رواں سال مارچ میں اسٹارے ای ایم۔ آئی اور گیلی ای فائیو کے ساتھ باضابطہ طور پر سپین کی منڈی میں قدم رکھا تھا۔ ای ٹو کی آمد کے بعد ملک میں کمپنی کے مقامی ماڈلز کی تعداد تین ہوگئی ہے جس سے سپین میں کمپنی کی موجودگی مزید مستحکم ہوگی۔

گیلی آٹو سپین کے منیجنگ ڈائریکٹر لی لے نے کہا کہ نئے ماڈل کا اجرا سپین میں کمپنی کی حکمت عملی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ صارفین کے لئے قابل رسائی بنانا ہے۔

چینی کار ساز کمپنی کے اس وقت سپین بھر میں 50 سیلز اور سروس مراکز ہیں اور اس کا منصوبہ ہے کہ 2026 کے اختتام تک اس نیٹ ورک کو بڑھا کر 80 مراکز تک پہنچایا جائے۔

کمپنی کے مطابق گیلی آٹو گروپ نے 2025 میں دنیا بھر میں 30 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہیں۔ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں