ہومتازہ ترینسڈنی ایئرپورٹ دسمبر سے شین زین ایئر لائنز کی پروازوں کے لئے...

سڈنی ایئرپورٹ دسمبر سے شین زین ایئر لائنز کی پروازوں کے لئے تیار

سڈنی (شِنہوا) سڈنی ایئرپورٹ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر سے شین زین ایئر لائنز کا خیرمقدم کرے گا، جو یہاں خدمات فراہم کرنے والی چین کی 10ویں فضائی کمپنی ہوگی۔

ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شین زین ایئر لائنز 14 دسمبر سے شین زین سے سڈنی کے لئے ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی۔

سڈنی ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسکاٹ چارلٹن نے کہا کہ چین سڈنی ایئرپورٹ کی اہم ترین بین الاقوامی منڈیوں میں شامل ہے۔ چینی شہری ہوائی اڈے کے ذریعے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کا دوسرا بڑا گروپ ہیں جن کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شین زین ایئر لائنز کی پروازیں شروع کرنے کے بعد سڈنی سے آنے جانے والی چینی ایئر لائنز کی تعداد 10 ہو جائے گی جبکہ ہوائی اڈے پر پروازیں چلانے والی مجموعی ایئر لائنز کی تعداد ریکارڈ 55 تک پہنچ جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں