ہومتازہ ترینپاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 5 ستمبر سے 7 ستمبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت کے مطابق، 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ کمی جبکہ 19 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 22 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومت نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں