ہومتازہ تریناکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 مرتبہ تھپڑ مارے

اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17 مرتبہ تھپڑ مارے

ممبئی (لارڈ میڈیا) : بولی ووڈ کی مشہور فلم ‘دل چاہتا ہے’ کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم دوبارہ اکٹھی ہوئی، جہاں فلم کی شوٹنگ کی دلچسپ یادیں تازہ کی گئیں۔ اسی دوران عامر خان نے انکشاف کیا کہ ایک سین کے دوران اکشے کھنہ نے انہیں 17 مرتبہ تھپڑ مارے تھے۔

فلم دوستی، محبت اور رشتوں کے موضوع پر بنائی گئی تھی اور آج بھی مقبول ہے۔ فلم کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر اس مشہور تھپڑ والے منظر کا ذکر ہوا۔ سیف علی خان کے سوال پر فرحان اختر نے بتایا کہ سین کے دوران اصلی تھپڑ مارا گیا تھا۔

فرحان اختر نے کہا کہ عامر خان نے پہلے ہی رضامندی ظاہر کردی تھی۔ اکشے کھنہ کو ہدایت دی گئی تھی کہ عامر کے ڈائیلاگ بولتے وقت تھپڑ ماریں تاکہ ان کا ردعمل اصلی لگے۔

عامر خان نے کہا کہ حقیقی تھپڑ سین کو جاندار بناتا ہے۔ فرحان کے مطابق سین مکمل ہونے تک عامر خان کا گال سوج گیا تھا، مگر سین بالکل اصلی اور جاندار لگا۔

سوچترا پلئی نے بھی اپنے ایک تھپڑ والے سین کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے سیف علی خان کو تین تھپڑ مارے تھے اور فرحان اختر نے انہیں حقیقی تھپڑ مارنے کی ہدایت دی تھی۔

سوچترا نے بتایا کہ جب وہ سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور سے ملیں تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ امید ہے تھپڑ زور دار لگا ہوگا۔ ‘دل چاہتا ہے’ فرحان اختر کی پہلی فلم تھی اور اس نے بہترین فیچر فلم کا نیشنل ایوارڈ جیتا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں